(قذافی بٹ) مصروفیت یا کوئی اور وجہ، اقتدار کے نشے میں مست صوبائی وزراء نے پارٹی قیادت کے احکامات ہوا میں اُڑا دیئے، پارٹی وزیروں کے پیچھے پیچھے اور وزیر آگے آگے ہیں۔
پنجاب حکومت کے وزراء کو پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز احمد چودھری کی جانب سے چیئرمین سیکرٹریٹ میں روزانہ کی بنیاد پر عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہریوں کے انعقاد کی ہدایات کی گئی تھیں لیکن پارٹی سیکرٹریٹ میں صرف ایک وزیر کے علاوہ کسی وزیر نے بھی کھلی کچہری کا انعقاد نہیں کیا, پارٹی کی جانب سے وزراء سے مسلسل رابطہ رکھا جارہا ہے، کسی وزیر نے مصروفیت کا بہانہ بنایا ہے تو کسی نے کوئی اور تاویل پیش کی ہے، کھلی کچہری ایک وزیر سے آگے نہ بڑھ سکی ہے۔
گزشتہ جمعرات کو وزیر زکوۃ و عشر نے کھلی کچہری لگائی تھی، پارٹی آفس کے مطابق وزراء کیساتھ رابطے میں ہیں جیسے ہی وزراء وقت دیں گے کھلی کچہری کا انعقاد کر دیا جائے گا۔