طلباء نے وزیراعلیٰ پنجاب سے بڑا مطالبہ کردیا

3 Apr, 2019 | 12:07 PM

M .SAJID .KHAN

(جنیدریاض)سی ڈی جی بوائزہائی سکول کےبچوں نے وزیراعلیٰ کے نام درخواست لکھی،  درخواست پر 1500  طلباء  نےدستخط کیے۔

تفصیلات کے مطابق سی ڈی جی ایل بوائز ہائی سکول چونگی امرسدھو کےطلباء نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نام درخواست لکھ دی، درخواست میں مطالبہ کیاگیاکہ چڑیا گھر میں نایاب جانورمنگوائیں جائیں، بلیک مشیر، سفید ہرن ، شترمرغ،چیراف ،ہاتھی ،بندر ،جنگلی بلی ، گینڈے،دریائی گھوڑا اور پانڈا لایا جائے تاکہ چڑیا گھر کی رونقیں بحال ہوں، درخواست کے متن میں کہاگیا کہ چین پاکستان کادوست ہے وہاں سےپانڈامنگوایاجائے۔

ذرائع کاکہناتھاکہ وزیراعلیٰ کے نام درخواست پر 1500 سے زائد بچوں نےدرخواست پر دستخط کیے،  طلباء کاکہناتھاکہ والدین کے ساتھ جب چڑیا گھر جاتے ہیں تو پنجرے خالی ہوتے ہیں، نئےجانورآنےسےچڑیاگھرکی رونقیں بحال ہو ں گی۔

مزیدخبریں