(سٹی 42) سرکاری کام کروا کر ادائیگیاں رو ک لیں، اگررقم نہیں دینی تھی توترقیاتی کام کیوں کروائے؟ ٹھیکیداروں کی ادائیگیاں روکنے پر ہائیکورٹ برہم، سیکرٹری فنانس حامد یعقوب شیخ نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمدامیربھٹی نےمحمداسد،امتیازاحمدودیگرکی درخواستوں پرسماعت کی، درخواستگزارکی جانب سے چودھری عمران رضا چدھڑ ایڈووکیٹ پیش ہوئے، سیکرٹری فنانس حامد یعقوب شیخ عدالتی حکم کے باوجود حکومت کے سرکاری ٹھیکیداروں کو ادائیگیاں نہ کرنے پر توہین عدالت کیس میں پیش ہوئے اور عدالت سے غیر مشروط معافی مانگی، عدالت نے معافی منظور کرتے ہوئے سیکرٹری فنانس کو دیاگیا شوکاز نوٹس واپس لے لیا۔
عدالت نے سیکرٹری خزانہ کو 10 روزمیں ٹھیکیداروں کو ادائیگیاں کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔