(قیصر کھوکھر) پنجاب حکومت کا چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی اورپارلیمانی سیکرٹریوں کیلئے70نئی گاڑیاں خریدنےکافیصلہ، محکمہ خزانہ نے نئی گاڑیاں خریدنے کی سمری آس ٹیریٹی کمیٹی کوبھجوا دی ہے۔
آس ٹیریٹی کمیٹی کی منظوری کے بعد نئی گاڑیاں خریدی جاسکیں گی جبکہ حکومتِ پنجاب نے پارلیمانی سیکرٹریز کی پرانی 70 گاڑیاں نیلام کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا، 2002 سے 2004 ماڈل کی 70 گاڑیاں نیلام کرنے کیلئے تیاریاں شروع کردی گئی ہی۔
واضح رہے کہ حکومتِ پنجاب پہلے 4 کروڑ 6 لاکھ کی گاڑیاں نیلام کرچکی ہے، پرانی گاڑیاں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے فروخت کی جائیں گی جبکہ نئی گاڑیوں کی خریداری کا تخمینہ 15 کروڑ روپے لگایا گیا۔