اساتذہ کو مال روڈ پر احتجاج کرنا مہنگا پڑ گیا

3 Apr, 2019 | 11:04 AM

Sughra Afzal

(سٹی 42) پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے دھرنے میں شامل اساتذہ کیخلاف کارروائیوں کا آغاز، لاہور کے سرکاری کالجوں کے پرنسپلز نے غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کو شوکاز نوٹسز جاری کرنا شروع کردیئے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن کی ہدایات پر کالجوں کے پرنسپلز کی جانب سے لاہور کے اساتذہ کو احتجاج میں شرکت پر شو کاز نوٹسز جاری کیے گئے، شہر کے 39 سرکاری کالجوں کے اساتذہ کو کالج سے غیر حاضر رہنے پر نوٹسز دیئے گئے جن میں اساتذہ سے تحریری جواب طلب کیا گیا۔

مزیدخبریں