ایک ہزار سے زائد تعلیمی اداروں سے متعلق ہولناک انکشاف

3 Apr, 2019 | 10:28 AM

Sughra Afzal

 (علی رامے) تعلیمی اداروں کے حفاظتی اقدامات کو ناقص قرار دیتے ہوئے کالجوں کی سکیورٹی بہتر بنانے کیلئے 30 کروڑ طلب کر لیے گئے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رپورٹ میں انکشاف کیاگیا ہے کہ ایک ہزار سے زائد تعلیمی اداروں کی سکیورٹی ناقص ہے اور محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایس او پی پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا، جس پر محکمہ ہائر ایجوکیشن نے سرکاری کالجوں کی سکیورٹی بہتر بنانے کیلئے حکومت سے 30 کروڑ روپے مانگ لیے ہیں۔

حکام کے مطابق سرکاری کالجوں میں سکیورٹی سسٹم اور سکیورٹی کیمروں کی تنصیب کے ساتھ ساتھ چار دیواری کو اونچا کیا جائے گا اور سکیورٹی گارڈز بھرتی کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے خصوصی طور پر اے پلس اور اے کیٹیگری کالجوں میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات ملے ہیں۔

مزیدخبریں