نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ میں ٹیمپرنگ کا انکشاف، تحقیقات شروع

3 Apr, 2019 | 09:24 AM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) میاں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ میں ٹیمپرنگ کا انکشاف ہونے پر ایف آئی نے تحقیقات کا آغاز کردیا، لاہور ایف آئی اے نے چغتائی لیب سے ریکارڈ طلب کرلیا.

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ میں ٹیمپرنگ کا انکشاف ہوا،مختلف ٹیسٹ کی رپورٹس کو پانچ بار ٹمپر کیا گیا، ایف آئی نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئےچغتائی لیب سے ریکارڈ طلب کرلیا،جیل میں قید کے دوران ان کے بلڈ سیمپلز کو چغتائی لیب بھجوایاگیاتھا،جہاں نے ان کی صاحبزادی مریم نواز نے رپورٹ لی تھی جس کوٹیمپرکیاگیا،ٹیمپرنگ کی تحقیقات کے لئے نوازشریف کی فیملی کی جانب سے کو ئی درخواست نہیں دی گئی۔

ذرائع کاکہناتھاکہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی تھی اورمختلف ٹیسٹوں کی رپورٹ کو پانچ مرتبہ ٹیمپر کیا گیا۔

مزیدخبریں