سرکاری ہسپتال صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم

3 Apr, 2019 | 12:13 AM

Arslan Sheikh

( بسام سلطان ) غازی آباد ہسپتال صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے سے قاصر، ہسپتال میں آنے والے مریض کو بخار چیک کرنے کی سہولت بھی میسر نہ ہو سکی جبکہ چائلڈ سپیشلسٹ نہ ہونے سے گائنی کے پیچیدہ مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔

محکمہ صحت کے ہسپتالوں کے شعبہ حادثات میں ادویات سمیت تمام سہولیات کی فراہمی کے بڑے بڑے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ غازی آباد ہسپتال میں صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی بھی میسر نہیں، ہسپتال میں چائلڈ سپیشلسٹ نہ ہونے کی وجہ سے گائنی کے پیچیدہ مریضوں کا ریفرل میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔

ہسپتال اب تک چائلڈ سپیشلسٹ سے محروم جبکہ ہسپتال میں بوڑھی ماں کو بخار کی حالت میں لے کے آنے والا فرد بھی مایوس ہو کر واپس لوٹنے پر مجبور ہو گیا۔ مریض نے بتایا کہ ہسپتال میں ماں کو لے کے آیا مگر ہسپتال انتظامیہ نے جواب دیا کہ تھرما میٹر تالے میں بند ہے۔

مزیدخبریں