پی یو اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے ہونے والے سالانہ الیکشن اختتام پذیر

3 Apr, 2018 | 10:19 PM

عطاءسبحانی
Read more!

اکمل سومرو:پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے سالانہ الیکشن، صدر کی نشست پر ٹیچرز فرنٹ اکیڈمک الائنس سے ڈاکٹر محبوب حسین جبکہ ٹیچرز الائنس کے ڈاکٹر اصغر اقبال جنرل سیکرٹری کی نشست پر جیت گئے۔ گنتی بھولنے پر اساتذہ کو تین مرتبہ ووٹ گننے پڑے۔

پنجاب یونیورسٹی اے ایس اے الیکشن میں ٹیچرز فرنٹ اکیڈمک الائنس سات نشستوں پر جبکہ ٹیچرز الائنس پانچ نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ صدر کی نشست پر ٹیچرز فرنٹ اکیڈمک الائنس کے ڈاکٹر محبوب حسین 332 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ جنرل سیکرٹری کی نشست پر ڈاکٹر اصغر اقبال 328 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوئے۔ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر ٹیچرز فرنٹ اکیڈمک الائنس سے نعیم اللہ، خزانچی کی نشست پر منور اقبال نے کامیابی حاصل کی۔ نائب صدر آرٹس کی نشست پر ٹیچرز الائنس کے ڈاکٹر محمد اسلام اور نائب صدر سائنس کی نشست پر ٹیچرز فرنٹ اکیڈمک الائنس سے ڈاکٹر کامران مرزا نے کامیابی حاصل کی۔ ایگزیکٹو ممبرز کی نشستوں پر ڈاکٹر عبدالرحمان خان نیازی 341، ڈاکٹر محمد خالد محمود 334، ڈاکٹر ملیحہ عروس 328، ڈاکٹر شناور علی 325، ڈاکٹر محمد عمران دین 324 اور ڈاکٹر امجد عباس مگسی 323 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ اولڈ کیمپس سے ایگزیکٹو ممبرز کی نشستوں پر ڈاکٹر احمد بلال اور ڈاکٹر سائیکا اشتیاق نے کامیابی حاصل کی۔ الیکشن کمشنر ڈاکٹر شاہد کمال نے نتائج کا اعلان کیا۔

ووٹوں کی گنتی کے دوران صدر اور جنرل سیکرٹری کی نشست پر دونوں تنظیموں کے درمیان اختلاف ہونے پر دو مرتبہ گنتی کی گئی۔ پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر زکریا ذاکر نے اے ایس اے الیکشن میں اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔ الیکشن میں 853 رجسٹرڈ ووٹرز میں سے 637 اساتذہ نے ووٹ کاسٹ کیا جبکہ 106 اساتذہ چھٹی پر ہونے کی وجہ سے ووٹ کاسٹ نہیں کر سکے۔ الیکشن کا ٹرون اوور 74٫6 فیصد رہا ہے۔

مزیدخبریں