زبیرعباس: آزادی چوک فلائی اوور پر شہریوں نے ٹریفک قوانین کی دھجیاں اڑانا شروع کردیں، ون وے کی خلاف ورزی اور ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنا معمول بن گیا۔
سٹی 42 نیوز کے مطابق گاڑیاں ،رکشے ،موٹر سائیکلیں اور ویگن ڈرائیور ون وے کی خلاف ورزی کھلے عام کر رہے ہیں۔ جس کے باعث فلائی اوور پر حادثات میں اضافہ اور ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہتی ہے۔
یہ بھی ضرور پڑھیں: تحریک لبیک کا دھرنا شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا
شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی روکنے کیلئے وارڈنز تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اور جو وارڈنز وہاں موجود ہیں انہیں بھی ایکٹیو ہو کر ڈیوٹی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔