فہد علی: داتا دربار کےاطراف میں ٹریفک کا شدید دباؤ، تحریک لبیک یارسول اللہ کے دھرنے کی وجہ سے مسافروں کو دشواری کا سامنا کر نا پڑا۔
سٹی 42 نیوز کے مطابق تحریک لبیک یارسول اللہ کی جانب سے دیئے جانے والے دھرنے کے باعث داتا دربار کے اطراف میں ٹریفک بدترین جام ہے۔ نیازی چوک، شاہدرہ سے آنے والی ٹریفک کو بادامی باغ لاری اڈےکی جانب، سیکرٹریٹ سے آنے والی ٹریفک کو آوٹ فال روڈ کی طرف ڈائیورٹ کیا جا رہا ہے۔
علاوہ ازیں داتا دربار سے بھاٹی گیٹ ، موچی گیٹ، دہلی دروازہ، انار کلی اور ایک موریہ پل کی طرف جانے والی ٹریفک کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ مسافروں کا کہنا ہےکہ بلاک راستوں کو جلد از جلد کھلوایا جائے تاکہ وہ آسانی سے اپنی منزل تک پہنچ سکیں۔