ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تمام ڈسپنسریاں بند، شہریوں کو  ڈینگی، پولیو کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا

 تمام ڈسپنسریاں بند، شہریوں کو  ڈینگی، پولیو کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 بسام سلطان: حفاظتی ٹیکوں اورخسرہ مہم سمیت تمام امور معطل، کنوینس الاؤنس میں کٹوتی کا فیصلہ واپس لو نہیں تو کام بند، ویکسینیٹرزمطالبات کی منظوری کیلئےڈٹ گئے، دوسرےروز میں احتجاج جاری رکھا۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے ویکسی نیٹرز دوسرے روز بھی اپنے مطالبات کی منظوری کی آس لئے ڈی جی آفس میں بھرپور احتجاج کرتے دکھائی دیے۔

یہ بھی پڑھئے:محکمہ صحت دیوالیہ کا شکار، ڈاکٹروں کو تنخواہ دینے سے بھی عاری

ویکسی نیٹرز کے احتجاج کے باعث ضلع لاہور میں ہزاروں بچے 10 مہلک بیماریوں کے حفاظتی ٹیکہ جات  لگنے سے دو روز سے محروم ہیں۔ مظاہرین نے پولیو مہم کا بھی بائیکاٹ کر دیا۔

ڈی جی ہیلتھ آفس میں ڈسٹرکٹ لاہور کے ویکسینیٹرز نے  کنوینس الاؤنس کی کٹوتی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ جب تک  انکے تمام مطالبا ت تسلیم نہیں کرلیے جانے تک احتجاج جاری رہے گا۔

ویکسینیٹرزنے مطالبات منظور نہ  ہونے تک حفاظتی ٹیکہ جات، پولیو اور خسرہ مہم سمیت تمام کام چھوڑ کر احتجاج کرنے کی دھمکی دے دی۔ انکاکہنا ہے کہ مطالبات نہ مانے گئے تو سڑکوں پر آ جائیں گے۔