عمر اسلم:وزیراعلیٰ شہبازشریف سے وزیرریلوےخواجہ سعدرفیق کی ملاقات،ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ شہبازشریف نے وزیرریلوےخواجہ سعدرفیق سے ملاقات کی۔جس میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ زرداری اورنیازی گٹھ جوڑ کا مقصدعوام کی خدمت نہیں بلکہ اقتدارکی کرسی ہے۔
یہ بھی ضرور پڑھیں:حکومتی بھڑکیں ،الیکشن سے پہلے سب کام ہو جائیں گے
علاوہ ازیں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ماڈل ٹاؤن میں ہوئی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور، ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے صوبہ بھرمیں سکول، کالج اورہسپتال بنانےکےریکارڈقائم کیےہیں۔ تعلیم اورصحت کےمیدان میں ترقی کےسفرکوآئندہ پاکستان بھرمیں لےکرجائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا،محکمہ خزانہ نے بجٹ بنانے کی سمری وزیراعلیٰ کوارسال کردی
وزیراعلیٰ پنجابنے واضح کیا کہ نیازی نےزرداری سےگٹھ جوڑکرکےایک بار پھر یوٹرن لیاہے۔مخالفین جتنےمرضی اتحادکرلیں۔پاکستان کےباشعور عوام عام انتخابات میں انہیں مستردکردیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام خدمت کرنے والوں کو ہمیشہ سرآنکھوں پربٹھاتےہیں۔