(قذافی بٹ) الیکشن قریب آتے ہی جہاں سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے وہیں سیاسی پرندوں نے اپنے نئے گھر بنانے شروع کر دیئے ہیں یہ پہلی بار نہیں ہو رہا جب بھی عام انتخابات قریب آتے ہیں ہجرتوں ، بغاوتوں کا موسم جوبن پر آجاتا ہے۔
تحریک انصاف نےآج پھر مخالفین پر بجلی گرا دیں، مسلم لیگ( ق)، پیپلز پارٹی کے ایک ایک جبکہ ایک آزاد رکن اسمبلی نے پی ٹی آئی شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق فیصل آباد سے آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے رکن اسمبلی احسن ریاض فتیانہ، لیہ سے پیپلز پارٹی کے مخدوم شہاب الدین، پاکپتن سے مسلم لیگ ق کے احمد شاہ کھگہ اور مخدوم انور عالم تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گے۔
یہ خبر پڑھیں۔۔شہباز شریف کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی، اپوزیشن کے ارمانوں پر پانی پھر گیا
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اراکین اسمبلی سے بات چیت مکمل ہوگی ہے، یہ اراکین بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کے دوران شمولیت کا اعلان کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے بھی اراکین پی ٹی آئی سے رابطے میں ہیں، آئندہ چند دنوں میں وہ بھی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کریں گے۔
خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔لاہوریئے گرمی بھول جائیں، محکمہ موسمیات نے زبردست پیشگوئی کردی