احد چیمہ کا پی آئی سی سے میڈیکل چیک اپ نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر

3 Apr, 2018 | 01:04 PM

احمد علی کیف

شاہین عتیق:آشیانہ سکینڈل میں احد چیمہ،شاہد شفیق ،امتیاز حیدر اور دیگر کو آج عدالت پیش کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  آشیانہ سکینڈل میں احد چیمہ،شاہد شفیق ،امتیاز حیدر اور دیگر کو آج احتساب عدالت پیش کر دیا گیا۔  ملزمان کے مزید ریمانڈ کےلئے احتساب عدالت میں استدعا کی جائے گی۔عدالت سے درخواست کی جائے گی کہ احد چیمہ،شاہد شفیق ،امتیاز حیدر اور دیگر کے ریمانڈ میں 15 روز کی توسیع کی جائے۔ جبکہ جوڈیشل کمپلیکس میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

واضح رہے کہ عدالت میں مختلف دستاویز پیش کی جا رہی ہیں۔جس پر حکومتی وکلا بحث کریں گئے۔علاوہ ازیں احد چیمہ اور دیگر کو سخت سکیورٹی میں عدالت تک لایا گیا۔جبکہ نیب انجینئر اسرارسعید کوپہلے ہی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا چکی ہے۔  

عدالت نے27 مارچ کو محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سسنا دیا اور سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی نیب میں گرفتاری کا اقدام قانونی قرار دے دیا گیا۔دوسری جانب احد چیمہ کی رہائی کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:این اے 124: اہالیانِ علاقہ کیلئے خوشخبری، ترقیاتی کاموں کیلئے 30کروڑ کے فنڈز منظور 

 دوسری جانب احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن بخاری نے سابق ایم ڈی احد چیمہ کا پی آئی سی سے میڈیکل نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست پر نیب کے تفتیشی آفیسر کو 17 اپریل کے لیے نوٹس جاری کردیا۔

علاوہ ازیں احتساب عدالت میں سابق ایم ڈی احد چیمہ کے وکیل چودھری ظہیرعباس نے نیب کے تفتیشی افیسر محمد اکرام کے توہین عدالت کی درخواست دائر کی کہ عدالت نے احد چیمہ کا میڈیکل کرانے کا نیب کو حکم دیا تھا لیکن عدالت کے حکم پر عمل درآمد نہیں کیا گیا بلکہ یہ کہہ کر ٹال دیا گیا کہ شیخ زید ہسپتال سے اس کا معاہنہ کرایا جہاں سے اوکے کی رپورٹ وصول ہوئی حالانکہ میڈیکل پی آئی سی سے کرانے کا کہا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:حکومتی نااہلی،گھی اور آئل سرکاری نرخنامے کے برعکس اضافی قیمتوں پر فروخت 

 عدالت کے حکم پر عمل درآمد نہ کرکے تفتیشی آفیسر توہین عدالت کا مرتکب ہوا ہے ۔عدالت سے استدعا ہے کہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے عدالت نے سماعت 17 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے نیب کو نوٹس جاری کردیا ہے ۔


 

مزیدخبریں