شہباز شریف کیلئےبڑی خوشخبری، اپوزیشن کے ارمانوں پر پانی پھر گیا

3 Apr, 2018 | 01:02 PM

احمد علی کیف
Read more!

(سٹی 42) اپوزیشن کے ارمانوں پر پانی پھر گیا، لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج کردی۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں شہری اظہر عباس نے وزیراعلیٰ پنجاب  میاں محمد شہباز شریف کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کی، درخواستگزار کی جانب سے درخواست میں موقف اخیتار کیا گیا  کہ وزیراعلیٰ پنجاب  میاں محمد شہباز شریف ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے شریک چیئر پرسن بھی ہیں، آئینی طور پر شہباز شریف دو عہدے نہیں رکھ سکتے، شہباز شریف نے حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔تحریک لبیک یارسول اللہ نے حکومت کو ایک دن کی مہلت دیدی

درخواست میں استدعا کی گئی  کہ آرٹیکل 62 اور 63 کے مطابق شہباز شریف  اہل نہیں رہے لہذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن کا دھرنا ختم، بند سڑکیں کھل گئیں

پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل رانا محمد سراج الاسلام عدالت میں پیش ہوئے، انہوں نے کہا  کہ درخواست گزار گزشتہ 4 پیشیوں سے حاضر نہیں ہو رہا، درخواست ناقابل سماعت ہے، خارج کی جائے۔

 خبر  ضرور پڑھیں۔۔۔لاہور کے مشہور پلازےمیں آگ لگ گئی، بڑی تعداد میں ہلاکتیں

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد شہری اظہر عباس کی درخواست عدم پیروی پر خارج کردی۔

مزیدخبریں