پی ٹی آئی کا روپوش لیڈر کِنگ میکر نکلا

2 Sep, 2024 | 10:10 PM

سٹی42:   9 مئی  2023 سے مسلسل مفرور اور  روپوش پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور  اور پی ٹی آئی کی قیادت سےرابطوں  اور پارٹی کے اہم ترین فیصلوں پر اثر انداز ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ 

پی ٹی آئی کے  ذرائع کے مطابق مراد سعید روپوشی کے باوجود کے پی حکومت اور پارٹی کے اہم فیصلے کرنے والوں میں شامل ہیں ، وہ فیصلوں کے عمل میں شریک ہونے کے لئے  وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سمیت متعدد دیگر رہنما سابق وفاقی وزیر سے رابطے میں ہیں۔

 ذرائع نے انکشاف کیا  کہ مرادسعید نے  اپنی روپوشی کے دوران ہی عاطف خان اور شکیل خان کو ان کے عہدوں سے ہٹانےکے لئے جوڑ توڑ کی  اور اس میں کامیاب بھی ہوئے۔ ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ  مرادسعید نے ہی علی امین گنڈاپور کو شکیل خان کے معاملات پر سخت  اقدامات کرنے پر مجبور  کیا۔ 


 پی ٹی آئی  خیبر پختونخوا  پارلیمانی پارٹی میں اختلافات کے پیچھے بھی مراد سعید کا کردار ہے اور مراد سعید مخالف گروپ کے رہنما کی عمران خان سے ملاقات کرانے پر مشعال یوسفزئی کو بھی ہٹایا گیا۔

 پی ٹی آئی کے رہنما  اور عمران خان کے قریبی ساتھی مراد سعید کو 9 مئی 2023 کو پر تشدد حملوں کے مقدمات  میں اشتہاری ملزم قرار دیا گیا ہے اور وہ تاحال مفرور اور روپوش ہیں۔

مزیدخبریں