فاطمہ خان: ٹھوکر نیاز بیگ چوک پر تجاوزات کی بھرمار کسی طرح کنٹرول نہیں ہو پا رہی۔ ریڑھیوں اور چنگچی رکشوں کے سٹاپ بننے کے باعث سڑک تنگ پڑ گئی۔ تجاوزات کی وجہ سے اس مصروف سڑک پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ آئے روز حادثات بھی رونما ہوتے ہیں۔
شہر میں داخلہ کے اہم ترین ہب ٹھوکر نیاز بیگ چوک پر بے ترتیب تجاوزات کی بھرمارنےٹریفک کےنظام کو بری طرح یرغمال بنا رکھا ہے۔
انواع و اقسام کی اشیا فروخت کرنے والی ریڑھیوں کے ہر جگہ کھڑے ہونے کی وجہ سے سڑک ٹرانسپورٹ کے لئے تنگ پڑ گئی ہے۔
تجاوزات کے خلاف موثر کارروائی نہ ہونے کے باعث فٹ پاتھس پر بھی بے شمار سٹال سج گئے ۔ پیدل چلنے والوں کو فٹ پاتھ کی بجائے سڑک پر ہی پیدل چلنا پڑتا ہے۔
چنگچی رکشہ کی کثیر تعداد میں بے ہنگم موجودگی نے بھی سڑک پر ٹریفک کا بہاؤ تباہ کر دیا۔
ان تمام عوامل کے سبب ٹریفک کی روانی مبری طرح متاثر ہو رہی ہے لیکن اس چوراہے پر متعین ٹریفک پولیس سٹاف اور انکروچمنٹس ہٹانے کے ذمہ دار اہلکار لسی پی پر سوئے رہتے ہیں۔
رش آورز میں اس چوراہے کو عبور کر کے شہر میں داخل ہونا اور شہر سے باہر نکلنا اب جوئے شیر لانے کے مترادف ہو گیا ہے۔
شہریوں کو بچوں اور خواتین کے ساتھ سفر کرتے ہوئے "باٹل نیک" بن چکے اس مصروف چوراہے پر ٹریفک جام سے نکلنے کے لئے طویل وقت تک جدوجہد کرنا پڑتا ہے۔
شہریوں نے حکام بالا سے ٹھوکر نیاز بیگ چوک پر تجاوزات کے مسئلہ کو حل کروانے کا مطالبہ کیاہے۔