یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کو بند کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں، رانا تنویر حسین

2 Sep, 2024 | 08:45 PM

سٹی 42 : فاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کو بند کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ۔ 

یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کے وفد  کی وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین سے ملاقات ہوئی، ایم ڈی یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن اور سیکرٹری صنعت و پیداوار بھی ملاقات میں شریک ہوئے ۔ 

رانا تنویر حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کو بند کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں،یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کی تنظیم نو کے مختلف آپشنز پر کام ہو رہا ہے۔ شفافیت لانے کے لئے سبسڈی کا نیا طریقہ کار وضع کیا جا رہا ہے ۔  یو ایس سی بند کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے کوئی یکطرفہ اقدام نہیں کیا جائے گا ۔ تمام فیصلے ملازمین سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ہوں گے۔ تمام گورنمنٹ ملازمین کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا ۔ 

مزیدخبریں