جمال الدین: متنازعہ رائٹر خلیل الرحمان قمر اغوا برائے تاوان کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 شریک ملزموں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ۔
پیر کے روز 9 شریک ملزموں کو 15 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا ۔
پولیس نے ملزموں کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی اور عدالت کو بتایا کہ ملزموں سے تفتیش مکمل ہو گئی ہے۔ مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہے ،انہیں جیل بھجوا دیا جائے جس پر عدالت نے ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوانے کا حکم دے دیا ۔
خلیل الرحمن قمر کے وکیل مدثر چوہدری ایڈووکیٹ بھی عدالت میں موجود تھے ۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے سماعت کی۔