ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نجی ائیرلائن کو لینڈنگ میں دشواری، آصفہ بھٹو سمیت ارکان اسمبلی سوار

نجی ائیرلائن کو لینڈنگ میں دشواری، آصفہ بھٹو سمیت ارکان اسمبلی سوار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید  : خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری سمیت ارکان اسمبلی و سینیٹر سے بھرے نجی ائیرلائن کو لینڈنگ سے روکا گیا ،کپتان کو دوبار راؤنڈ کی ہدایت کے بعد لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ کیا گیا۔ 

   کراچی سے اسلام آباد  جانے والی نجی ایئر لائن PF 123 ایئر سیال  اسلام آباد میں موسم کی خرابی کے باعث لینڈ نگ  کرنے میں دشواری پر  ائیر ٹریفک کنٹرولر نے کپتان کو گو راؤنڈ کی ہدایت کی،پرواز کا رخ موڑ کر لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ نگ کی گیا ، فلائیٹ میں آصفہ بھٹو زرداری ،خورشید شاہ ،نوید قمر ،فاروق ستار ،کھیئل داس کوھستانی ،علی گوہر مہر ،قمصطفی کمال قادر پٹیل تاج حیدر سمیت کئی ارکان قومی اسمبلی اور سینٹر اور دیگ مسافر سوار تھے۔

   دوسری جانب  اسلام آباد میں خراب موسم کے باعث مختلف ممالک سے آنے والے 4پروازوں کا رخ لاہور موڑ دیا گیا، سعودی عرب ریاض سے اسلام آباد آنے والی پرواز ای آر 808 کا رخ لاہور موڑا گیا،جدہ سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی۔اے 271 کا رخ لاہور موڑا گیا،ملائیشیا  کوالالمپورسے اسلام اباد آنے والی پرواز پی اے 895 کا رخ لاہور موڑا گیا۔