اشرف خان : انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 10 پیسےمہنگا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 278.54 روپے سے بڑھ کر 278.64روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 75 پیسے پر برقرار رہا۔ اوپن مارکیٹ میں یوور 23 پیسے مہنگاہوکر 308.52 روپے، برطانوی پاؤنڈ 1 روپے مہنگاہوکر 366.55 روپے پر آگیا ۔ اسکے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 76.16 روپے، سعودی ریال بھی 74.36 روپے پر برقرار رہا ۔