بیرون ملک سے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

2 Sep, 2024 | 05:59 PM

ویب ڈیسک : کسٹمز  حکام نے کراچی ایرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔ 

 کسٹمز  حکام کے مطابق کارروائی کلکٹر کسٹمز عدیم خان کے حکم پر اے ڈی سی محمد فیصل خان اور اے سی شرجیل عباس وسان کی سربراہی میں کی گئی ۔ منشیات کی اسمگلنگ انٹرنیشنل میل آفس کے ذریعے کی جا رہی تھی۔ خفیہ اطلاع پر بنکاک سے آنے والے پارسل کی جانچ کی گئی تو اس سے 5 سو گرام منشیات ماریجوانا (کینابیس) برآمد ہوئی۔ منشیات بنکاک سے بک کی گئی تازہ تھائی ادرک کے پارسل میں چھپائی گئی تھی۔ پارسل کراچی میں گلستان جوہر کے پتے پر بھیجا گیا تھا۔

 کسٹمز  حکام کا کہنا ہے کہ برآمد کی گئی منشیات کی مالیت 22 لاکھ 50 ہزار روپے ہے۔  ایف آئی آر درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔ 

مزیدخبریں