ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرول اور ڈیزل کی اسمگلنگ میں پھر اضافہ، اہم خط اوگرا تک پہنچ گیا

پیٹرول اور ڈیزل کی اسمگلنگ میں پھر اضافہ، اہم خط اوگرا تک پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کی جانب سے اوگرا اور وزارت پیٹرولیم کو خط  لکھا گیا جس میں آگاہ کیا گیا ہے اسمگل شدہ تیل سے ملکی آئل ریفائنریز مستقل بند ہوسکتی ہیں۔

 او سی اے سی کے خط میں بتایا گیا کہ چند ماہ قبل اسمگلنگ کے خلاف اقدامات سے صورتحال بہتر ہوئی تھی، مختلف اداروں کے مطابق اسمگلنگ ایک بار پھر سے بڑھنے لگی ہے، ملک میں روزانہ ایک کروڑ لیٹر اسمگل شدہ مصنوعات استعمال ہورہی ہیں،اسمگل شدہ تیل ملکی پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال کا 20 فیصد ہے،اسمگلنگ کے باعث پیٹرول ڈیزل کی فروخت میں 5 فیصد کمی ہوئی،اسمگل شدہ آئل اب اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور تک میں فروخت ہورہا ہے،اسمگلنگ سے قومی خزانے کو سالانہ ایک ارب ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے،آئل اسمگلنگ ممکنہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو بھی متاثر کرے گی۔

 آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے حکومت سے فوری ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔