پی ٹی اے نے زائد المیعاد شناختی کارڈز پرجاری سمزکی بندش شروع کردی

2 Sep, 2024 | 04:34 PM

ویب ڈیسک : پی ٹی اے نے موبائل سمز کے غیر قانونی استعمال کو روکنے کے لیے سمز کی بندش کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق دوسرے مرحلے میں زائد المیعاد شناختی کارڈز پرجاری سمز یعنی جن لوگوں کے شناختی کارڈ کی مدت 2017 سے پہلے مکمل ہوچکی اور اس کی تجدید نہیں کروائی ان کی سمزکی بندش شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری سمزکی بندش سے بچنے کیلئے شناختی کارڈز کی تجدید کروائیں۔

ترجمان کے مطابق پہلے مرحلے میں جعلی سمز اور منسوخ ہونیوالے شناختی کارڈز پر جاری سمز بند کی گئی تھیں، 16 پہلے مرحلے میں جعلی سمز اور منسوخ ہونیوالے شناختی کارڈزپرجاری سمز بند کی گئیں،اب تک 69 ہزار سے زائد غیرقانونی سمزبند کی گئیں۔

پی ٹی اے کے مطابق نادرا سے حاصل ہونیوالے ڈیٹا کی بنیاد پر غیرقانونی سمز کو بند کیا جارہا ہے، تیسرے مرحلے میں فوت شدہ افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز کو بند کیا جائے گا، موبائل سمز کی بندش سے قبل صارفین کو آگہی پیغامات بھجوائے جارہے ہیں۔

ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ جعلی سمز مختلف غیرقانونی سرگرمیوں میں استعمال کی جا رہی ہیں، غیرقانونی سمز دہشتگردی، مالیاتی فراڈ اور دیگر سرگرمیوں میں استعمال کی جاتی ہیں۔

مزیدخبریں