ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کلکتہ ریپ کیس؛ ملزم سنجے رائے کی جیل میں ایگ چاؤمین کھانے کی فرمائش

کلکتہ ریپ کیس؛ ملزم سنجے رائے کی جیل میں ایگ چاؤمین کھانے کی فرمائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کلکتہ میں  جونیئر لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کیس کے مرکزی ملزم سنجے رائے نے جیل میں سبزی روٹی کھانے سے انکار کرتے ہوئے لزیز کھانوں کی فرمائش کردی ۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جیل ذرائع کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ جب سنجے رائے کو جیل میں روٹی اور سبزی دی گئی تو  اس نے وہ کھانا کھانے سے انکار کردیا اور کہا کہ انہیں سبزی روٹی جیسا سادہ کھانا نہیں کھانا، اسے ایگ چاؤمین دیا جائے۔ 

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ جیل قوانین کے تحت جیل میں تمام قیدیوں کیلئے ایک ہی کھانا تیار کیا جاتا ہے اور تمام قیدیوں کو وہی کھانا کھانا پڑتا ہے لہٰذا سنجے رائے کا انڈے چاؤمین کی فرمائش پوری نہ کی جاسکی۔ سنجے رائے کے کھانے سے انکار پر جیل کے عملے نے اس کی سرزنش کی جس کے بعد  سنجے جیل کا کھانا کھانے پر مجبور ہوگیا۔

واضح رہے کہ 9 اگست کو کلکتہ کے آر جی کار اسپتال سے وابستہ ایک ٹرینی خاتون ڈاکٹر کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا، 31 سالہ لیڈی ڈاکٹر کی لاش کلکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج کے کمرے سے برآمد ہوئی تھی اور پوسٹ مارٹم میں خاتون ڈاکٹر سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔