ایف بی آر بیرونی اثرورسوخ کااستعمال کرنیوالے ملازمین کو معطل کرنے کا عندیہ

2 Sep, 2024 | 03:55 PM

کلیم اختر:ایف بی آرکےافسران کاانتظامی معاملات میں بیرونی اثرورسوخ استعمال کرنیکاانکشاف،فیلڈاسائمنٹس کےخواہاں افسران بیرونی اثرورسوخ کی مددسےمن پسندپوسٹنگ کروانےلگے۔

ایف بی آر کے مطابق ایف بی آر کو مصدقہ اطلاعات موصول، تمام افسران کو وارننگ جاری کر دی گئی، بیرونی اثرورسوخ کےکلچرکوپروان چڑھانےوالےافسران کےخلاف تادیبی کارروائی ہوگی۔

بیرونی اثرورسوخ کااستعمال گورنمنٹ سرونٹ کنڈکٹ رولز کی خلاف ورزی ہے،انتخابی پوسٹنگ کروانے کے لئےاثرورسوخ کرنےوالےملازمین کومعطل کیاجائےگا۔

مزیدخبریں