جنید ریاض: میٹرک اور انٹر کےامتحان میں پہلے سے تیار شدہ پریکٹیکل کاپیوں پر پابندی عائد،پہلے سے تیار شدہ پریکٹیکل کاپیوں کے طلباء کو نمبرز نہیں دیئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق میٹرک اور انٹر کےامتحان میں پہلے سے تیار شدہ پریکٹیکل کاپیوں پر پابندی عائدکر دی گئی ہے،پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ زنے اس معاملےپر سخت نوٹس لے لیا ہے،عملی امتحان میں صرف طالبعلم کے ہاتھ سے لکھی گئی کاپیوں کے نمبرز ملیں گے۔
پہلے سے تیار شدہ پریکٹیکل کاپیوں کے طلباء کو نمبرز نہیں دیئے جائیں گے،ایگزامینرز پریکٹیکل امتحان میں طالبعلم کو نمبرز دینے کے بعد کاپی موقع پر ضائع کریں گے۔
تمام بورڈز نے تعلیمی اداروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔ہدایات میں کہا گیا ہے کہ پورا سال بچوں کو پریکٹیکل کا نصاب تیار کرکےامتحان کیلئے بھجوایا جائے گا۔