ویب ڈیسک: لائیو پرفارمنس کے دوران اسٹیج پر گرنے کے بعد انتقال کرجانے والے معروف امریکی ریپر فیٹ مین اسکوپ کی موت کی وجہ سے متعلق اہم انکشاف سامنے آگیا۔
اطلاعات کے مطابق 53 سالہ گلوکار کو پرفارمنس کے دوران اچانک سینے میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد وہ اسٹیج پر گِرگئے تھے،بعدازاں انہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔
تاہم اب یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ فیٹ مین اسکوپ نے مبینہ طور پر اسٹیج پر گرنے اور مرنے سے قبل ایک انرجی ڈرنک پیا تھا،فری مین پبلک ریلیشنز کے سی ای او شیرون ایلکاباس نے ہالی ووڈ رپورٹر سے بات کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا کہ فنکار نے اپنی پرفارمنس سے قبل محرک مرکبات پر مشتمل مشروب پیا تھا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گلوکار کبھی بھی انرجی ڈرنکس نہیں پیتے تھے لیکن انہوں نے اس شو سے پہلے انرجی ڈرنک پیا تھا،شیرون ایلکاباس نے یہ بھی انکشاف کیا کہ فری مین اپنے سوگواران میں بیٹے، بیٹی اور بھائی کو چھوڑ گئے ہیں۔
فیٹ مین اسکوپ کے اہل خانہ نے واقعے کی اگلی صبح ان کی موت کا اعلان کردیا تھا تاہم اس کی وجہ نہیں بتائی تھی۔