قیصر کھوکھر : محکمہ داخلہ کا جیلوں میں قیدیوں کی فکری تربیت کیلئے کونسلنگ کا فیصلہ، کونسلنگ کیلئے نئے ماہرین نفسیات بھرتی کئے جائیں گے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے کی تمام جیلوں میں ماہرین نفسیات بھرتی کا فیصلہ کیا ہے۔ جیلوں میں ایم اے پاس گریڈ سولہ میں نئے ماہرین نفسیات بھرتی کئے جائیں گے۔ محکمہ داخلہ نے ساٹھ ماہرین نفسیات بھرتی کرنے کا پلان تیار کیا ہے۔ دوسری جانب محکمہ داخلہ نے سنٹرل جیل لاہور میں ٹف ٹائل انڈسٹری لگانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ یہ ٹائلیں تیار کرکے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو فراہم کی جائیں گی۔ جیل کے ایسے قیدی جن کو قید با مشقت کی سزا سنائی گئی ہوگی، وہ بطور مشقت جیلوں میں ٹف ٹائلز بنائیں گے۔