شراب پی کر ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار

2 Sep, 2024 | 02:40 PM

عابد چودھری : ڈولفن سکواڈ کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔ 

ڈولفن سکواڈ نے شراب پی کر ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار کرلیے ۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمان ہوائی فائرنگ و غل غپاڑہ کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلا رہے تھے، کارروائی کے دوران ملزمان کی ٹیم سے ہاتھا پائی ہوئی، ڈولفن گجر پورہ نے بھی مشکوک شخص سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ۔ 

ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضہ سے 2 پستول، گولیاں ،میگزینز برآمد ہوئے ۔ ملزمان علی، وقاص، بابر، نعیم کو تھانہ رائیونڈ اورتھانہ گجر پورہ کے حوالے کردیا گیا ۔ 

مزیدخبریں