بسام سلطان: لاہور میں پہلی بار " وزیر اعلی پنجاب ماڈل ریڑھی" متعارف کروانے کا فیصلہ،ایل او ایس پر بطور پائلٹ پراجیکٹ ریڑھیاں لگا دی گئی۔
تفصیلات کےمطابق پہلے فیز میں 19مقامات پر 1ہزار ریڑھیاں لگانے کی ہدایات جاری کی گئی، وزیر اعلی پنجاب ماڈل ریڑھی کو بار کوڈ نمبر ایشو کیا جائے گا،وزیر اعلی ماڈل ریڑھی ایک موریہ پل تا دہلی گیٹ لگانے کی ہدایت کی گئی ہے،سروس روڈ شاہدرہ،شادمان،پیر مکی ،اوٹ فال روڈ پر ریڑھی بازار فعال ہو گا۔
ایل او ایس پر بطور پائلٹ پراجیکٹ ریڑھیاں لگا دی گئی،کھارک نالہ ملتان روڈ،ٹھوکر رائیونڈ روڈ ،بھٹی چوک رائیونڈ کے مقام پر ریڑھی بازار فعال ہو گا،مادر ملت روڈ گرین ٹاون،کچا جیل روڈ ،گجومتہ فیروز پور روڈ ریڈھیاں فعال کی جائیں گی۔
اس کے علاوہ مکہ کالونی ،پیکو روڈ ،ہربنس پورہ ،لال پل ،اشفاق چوک پیپسی روڈ ،جی ٹی روڈ کواپریٹو سٹور ،بیگم پورہ جی ٹی روڈ کے مقام پر ریڑھی بازار فعال ہوں گے۔
داروغہ والا چوک کے مقام پر ماڈل ریڑھی بازار فعال کئے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر لاہور سئید موسی رضا 19مقامات پر ریڑھی بازار فعال کروائیں گے ۔