اداکاراؤں کی نازیباویڈیوزبنانے کےلیے وینیٹی وینز میں خفیہ کیمرے, بڑاانکشاف

2 Sep, 2024 | 01:06 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: بھارتی اداکارہ رادھیکا سرتھ کمار نے ملیالم فلم انڈسٹری کی وینیٹی وینز میں لگے خفیہ کیمروں سے متعلق اہم انکشاف کردیا ۔

  بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملیالم فلم انڈسٹری سے متعلق ہیما کمیٹی کی رپورٹ کے بعد ایک بار پھر ملیالم شوبز انڈسٹری میں"می ٹو"مہم کا آغاز ہوگیا ہے،اس مہم میں ملیالم فلم انڈسٹری کی کئی اداکاراؤں نے ساتھی اداکاروں اور فلم سازوں پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے ہیں۔حال ہی میں تامل،تیلگو اور ملیالم کی سینئر اداکارہ رادھیکا سرتھ کمار نے اپنے بیان میں انکشاف کیا کہ ملیالم انڈسٹری میں اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز بنانے کے لیے وینیٹی وینز میں خفیہ کیمرے لگائے گئے تھے،مرد اداکار موبائل فونز پر خفیہ کیمروں سے ریکارڈ کی گئی نازیبا ویڈیوز دیکھتے تھے۔

  رادھیکا سرتھ کمار نے  کہا کہ میں نے خود کئی مرد اداکاروں کو موبائل فونز پر اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز دیکھتے ہوئے دیکھا، یہ اداکار ویڈیوز دیکھتے ہوئے ہنس رہے ہوتے تھے۔اداکارہ نے مزیدکہا کہ میں نے جب ٹیم ممبر سے پوچھا تو اُس نے بتایا کہ وینیٹی وینز میں خفیہ کیمرے لگے ہیں، ان کیمروں سے اداکاراؤں کی کپڑے تبدیل کرتے ہوئے ویڈیوز ریکارڈ کی جاتی ہیں۔

 اداکارہ نے کہا کہ میں نے اپنی ساتھی اداکاراؤں کو خفیہ کیمروں کے بارے میں بتایا اور پھر خود بھی وینیٹی وینز میں کپڑے تبدیل کرنے اور آرام کرنے سے گریز کیا۔بھارتی اداکارہ نے مزید کہا کہ اداکاراؤں کو اپنی ساکھی اور عزت کی خود حفاظت کرنا ہوگی۔
 

مزیدخبریں