ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین پی سی بی کی قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت

 چیئرمین پی سی بی کی قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 :  پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم لاہور کی اپ گریڈیشن کے اس وقت جاری کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

 اپ گریڈیشن کے جاری کام کا جائزہ لینے کے لیے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے حوالے سے ایف ڈبلیو او اور نیسپاک کو ہدایات دیں،انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کاموں کو ٹائم لائن کے اندر مکمل کیا جائے۔ اس کے علاوہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرِ صدارت ایف ڈبلیو او کے کیمپ آفس میں اجلاس بھی ہوا۔

 انہوں نے نیسپاک کو ڈرائنگز جلد مکمل کر کے ایف ڈبلیو او کو دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پراجیکٹ کو چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل کرنا ہے۔ 

 اجلاس کے دوران ایف ڈبلیو او کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پر پیش رفت کے بارے بریفنگ دی۔
 

Ansa Awais

Content Writer