پی ٹی آئی کے حافظ ذیشان رشید قائم مقام جنرل سیکرٹری لاہور مقرر

2 Sep, 2024 | 12:43 PM

عثمان خادم: پاکستان تحریک انصاف لاہور تنظیم، حافظ ذیشان رشید قائم مقام جنرل سیکرٹری لاہور مقرر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حافظ ذیشان رشید کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیاگیا،صدر سینٹرل پنجاب اعجاز حسین منہاس نے نوٹی فکیشن جاری کیا۔

یادرہے  اویس یونس سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف لاہور کو جوہر ٹاؤن میں ریلی نکالنے کے جرم میں لاہور پولیس نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا،ابھی تک اُن کی شناختی پریڈ نہیں ہو سکی۔

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری لاہور اویس یونس کو 3 ستمبر کو شناخت پریڈ کرکے 4 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

مزیدخبریں