ڈالر سستا ہوگیا ، اسٹاک مارکیٹ میں 79 ہزار کی حد بحال

2 Sep, 2024 | 12:15 PM

Ansa Awais

سٹی 42 : انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا ، دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 79 ہزار کی حد بحال ہو گئی ۔

 کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے ہو گیا ، جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 278 روپے 44 پیسے ہو گئی ۔

 دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس 515 پوائنٹس بڑھ کر 79 ہزار 3 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

 گزشتہ ہفتے آخری کاروباری دن کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 78 ہزار 488 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

مزیدخبریں