ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میانوالی میں دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام،وزیر داخلہ کی پولیس کو شاباش

میانوالی میں دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام،وزیر داخلہ کی پولیس کو شاباش
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اویس کیانی: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس نے ایک بار پھر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا ہے، پنجاب پولیس کے بہادرسپوتوں کو سلام پیش کرتاہوں۔

 تفصیلات کے مطابق میانوالی کے تھانہ عیسیٰ خیل کی قبول خان پولیس چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں نے حملہ کیا، جسے پنجاب پولیس نے ایک بار پھر بھرپور قوت سے ناکام بنا دیا۔

 جس پر   وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے میانوالی میں چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش دی ، انہوں نے اپنے بیان میں  کہا  کہ   پنجاب پولیس نے ایک بار پھر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا،تھانہ عیسی خیل کی چیک پوسٹ پر تعینات پولیس کے جوانوں نے جرات کے ساتھ 14 خارجی دہشتگردوں کو مار بھگایا۔

 انہوں نے کہا کہ  رات کی تاریکی میں چھپ کر حملہ کرنے والے خارجی دہشتگردوں کو پولیس نے دندان شکن جواب دیا،خارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے والے پولیس جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور دلیری کو سراہتا ہوں۔

 محسن نقوی نےکہا کہ  خارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پنجاب پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتا ہوں ، پنجاب پولیس نے ایک بار پھر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا ہے ، پولیس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ بہادری اور شجاعت کا مظاہرہ کیا ہے ۔

 وفاقی وزیرداخلہ  کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس نے سیسہ پلائی دیوار کا کردار ادا کیا ہے جو لائق تحسین ہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer