ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرویز الٰہی کا پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کی درخواست پر حکومت کو نوٹس جاری

پرویز الٰہی کا پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کی درخواست پر حکومت کو نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: چوہدری پرویز الٰہی ،راسخ الہی اور زارا الہی کانام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا معاملہ,عدالت نے وفاقی حکومت ، وزارت داخلہ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا.
لاہور ہائیکورٹ میں چوہدری پرویز الٰہی سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس شمس محمود نےچوہدری پرویز الٰہی ، راسخُ الہی اور زارا الہی کی درخواستوں پر سماعت کی،وفاقی حکومت کے وکیل شیزا ذکاء نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا، اسٹنٹ اٹارنی جنرل شیزا ذکاء نے عدالت کو بتایا کہ درخواستیں قابل سماعت نہیں ہیں۔
اسٹنٹ آٹارنی جنرل اپنے دلائل سے عدالت کو درخواستوں کے ناقابل سماعت ہونے بارے مطمئن نہ کرسکے،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ ہفتے جواب طلب کرلیا،درخواستوں میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ ،ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ چوہدری پرویز الٰہی فیملی کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کے لئےسعودیہ جانا چاہتے ہیں ، لاہور ہائیکورٹ نے اس سے قبل درخواست گزاروں کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔
سابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الٰہی اور ان کی فیملی کا نام پی سی ایل میں شامل کردیا گیا ہے،ایف آئی اے نے بے بنیاد سیاسی کیسوں کی بناء پر نام پی سی ایل میں ڈلوایا ، استدعا کی گئی کہ عدالت درخواست گزاروں کے نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔