سٹی42:بارش کے بعد سورج کی کرنوں نے پھر سے شہر کا رخ کرلیا ،محکمہ موسمیات کی جانب سے چند گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیشن گوئی، جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں بھی گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارشوں متوقع ہے۔
لاہور کا درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جبکہ محسوس 38 تک کیا جارہا ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے،ہوا شہر لاہور میں 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں ،ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح میں کمی، 78 تک ریکارڈ کیا گیا،سید مراتب علی روڈ میں ائیر کوالٹی 90 اورٹھوکر نیاز بیگ میں 84،فیز 8 میں 71 ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کردی، اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، خوشاب، سرگودھا اور میانوالی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ شام یا رات کے اوقات میں خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کی توقع ہے۔
چترال، دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، بٹگرام، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، باجوڑ، مہمند، خیبر، کوہاٹ، کرم، ہنگو، کرک، لکی مروت، بنوں، وزیرستان اور ڈیرہ اسمعیل خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے،اس دوران بالائی اضلاع میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا اس دوران ژوب، موسیٰ خیل، شیرانی، بارکھان، لورالائی،کوہلو، سبی، کوئٹہ، چمن، قلعہ سیف اللہ، پشین اور زیارت میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم تھر پارکر، عمر کوٹ، مٹھی، میرپور خاص اور گرد و نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی ہے۔