اسرار خان: تھانہ گلشن اقبال کا سب انسپکٹر اور کانسٹیبل ڈکیتی کی واردات میں ملوث نکلے,دونوں اہلکاروں نے شہری عمارخالد سے سبزہ زار میں 29 اگست کو واردات کی.
پولیس کا کہناتھا متاثرہ شہری نے گشت کرتے دونوں پولیس اہلکاروں کو کرتے پہچان لیا،شہری نے ایس پی اقبال ٹاؤن کو سب انسپکٹر حافظ زاہد اور کانسٹیبل طارق کے متعلق آگاہ کیا، ایس پی اقبال ٹاون نے دونوں اہلکاروں کو اپنے دفتر طلب کر لیا۔
تحقیقات کے دوران دونوں اہلکار گناہگار قرار پائے گئے، ہتھکڑیاں لگا کر حوالات میں بند کر دیا گیا، دونوں پولیس اہلکاروں سے سبزہ زار انویسٹیگیشن پولیس تفتیش کر رہی ہے۔