عابد چودھری: لاہور پولیس کا نشتر کالونی میں مبینہ مقابلہ، اشتہاری ملزم عبدالرحمان ہلاک ، پولیس ملزموں کو ریکوری کیلئے لیکر جارہی تھی کہ ملزم کے ساتھیوں نے حملہ کردیا.
تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی میں آرگنائزڈ کرائم یونٹ کینٹ کا اشتہاری ملزمان سے مقابلہ ہوا،مبینہ مقابلے میں اشتہاری ملزم عبدالرحمان ہلاک ہوگیا،آرگنائزڈ یونٹ کینٹ عبدالرحمان کو نشاندہی کے لیے لے کر جارہے تھے،مقابلے کے دوران فائرنگ سے ملزم ہلاک ہوا۔
ہلاک اشتہاری ملزم نے چونگی امر سدھو میں دوران ڈکیتی لڑکی سے مبینہ زیادتی کی تھی، لڑکی کی والدہ نے بچانے کی کوشش کی تو ملزم نے دونوں کو قتل کردیا تھا،ملزم ماں بیٹی کو قتل کرکے پانچ لاکھ لوٹ کر فرار ہوگیا تھا۔