ویب ڈیسک: انگلینڈ نے سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میں 190 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق لارڈز میں کھیل کے چوتھے دن سری لنکا نے 483 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی نامکمل دوسری اننگز53 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی اور پوری ٹیم 292 پر آؤٹ ہوگئی، سری لنکا کے دمتھ کرونا رتنے 55، دنیش چندی مل 58 اور دھننجایا ڈی سلوا 50 رنز بناکر نمایاں رہے، نویں نمبر پر بیٹنگ کرنیوالے ملن رتنائیکے نے 43 رنز بنائے ۔
انگلینڈ کے گس ایٹکنسن نے 62 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کرس ووکس اور اولی اسٹون نے2،2 وکٹیں لیں۔
لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کے جو روٹ نے دونوں اننگز میں سنچریاں بنائی تھیں۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کو 3 میچز کی سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہوگئی ہے۔