ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ونڈرز آف تھائی لینڈ؛ لاہور میوزیم میں فوٹوگرافی کی نمائش کا  آغاز  

Wonders of Thailand, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اقصیٰ سجاد:  لاہور میوزیم کے زیر اہتمام تھائی لینڈ کے خوبصورت  مناظر کی تصویری نمائش  شروع ہو گئی ہے جس میں تھائی لینڈ کی 32 خوبصورت تصاویر رکھی گئی ہیں۔

اتوار کے روز سیکرٹری سیاحت فرید احمد تارڑ اور تھائی  لینڈ کے اسلام آباد میں متعین نائب سفیر مس کومل وان نےنمائش کا افتتاح کیا۔

تھائی لینڈ  کی نائن سفیر مس کومل وان نے کہا کہ پاکستان کے ثقافتی مرکز لاہور میں "ونڈرز آف تھائی لینڈ" تصویری نمائش کے زریعہ پاکستان میں اپنی ثقافت کی عکاسی ہوتے ہوئے دیکھنا  ہمارے لئے باعث ِ مسرت ہے۔ 

 تصویروں کی یہ نمائش تھائی لینڈ کے سفارتخانے کے تعاون سے لگائی گئی۔ تھائی لینڈ کی ثقافت کی عکاسی کرتی 32 تصاویر نمائش میں رکھی گئیں ۔ نائب سفیر تھائی لینڈ کیمولون سریپوزل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اپنی ثقافت کی عکاسی کرنا ہمارے لئے باعث ِ مسرت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ستر سال مین پاکستان اور تھائی لینڈ  کئی شعبوں میں قریبی تعاون کر رہے ہیں جن میں معاشی، فوجی، ثقافتی  شعبے شامل ہیں۔ پاکستان سے ہر سال  کثیر تعداد مین سیاح تھائی لینڈ جاتے ہیں۔

لاہور میں تھائی لینڈ کے لوگوں کے کئی بزنس کام کر رہے ہیں۔ تھائی ائیرویز بھی پاکستان میں کام کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تھائی لینڈ  اور پاکستان کے درمیاں ثقافتی رشتے دو ہزار سال پرانے ہیں  اور یہ مہاتما بدھ کے پیروکاروں کے کنڈالا سولائزیشن کے ساتھ تعلقات ان رشتوں کا اہم حصہ ہیں۔  

تھائی لینڈ کے آرٹسٹ نے یہ  تصاویر کھینچی ہیں ،جن میں تھائی لینڈ کے خوبصورت سیاحتی مقامات، عوام اور ثقافت  کو عکسبند کیا گیا ہے۔ سیکرٹری سیاحت فرید احمد تارڑ کا کہنا تھا کہ تھائی لینڈ بھی قدرتی خوبصورتی اور نظاروں سے مالا مال ہے۔

لاہور میوزیم میں نمائش 15 ستمبر تک جاری رہے گی،جس کے دوران عالمی سیاحت کے فروغ سے ثقافتی تبادلے کی راہیں بھی ہموار کی جا ئیں گی۔