ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضرار شہید روڈ کا پبلک پارک کوڑے کا ڈمپنگ گراؤنڈ بن گیا

Zarar Shaheed Road Public Park, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اقصیٰ سجاد:  ضرار شہید روڈ کا عوامی پارک تفریحی انتظامات سے محروم  تو تھا ہی اب یہ غلاظت کا ڈپمنگ گراؤنڈ بن گیا ہے۔ پارک میں بچوں کیلئے جھولے اور کوئی واک ٹریک تک نہیں ۔ ارد گرد غلاظت کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔

پارک میں جو چند آہنی جھولے نصب ہیں وہ بھی غلاظت جمع رہنے کی وجہ سے بچوں کے استعمال کے قابل نہیں ہیں۔
پارک کے بیرونی جنگلے بھی خستہ حالی کا شکار ہیں۔جنگلے زنگ آلود ہونے کے باعث چور  لوہے کی سلاخیں نکال کر لے جاتے ہیں ۔صبح کے اوقات میں پارک میں آنے والے رہائشیوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پرتا ہے۔

پارک میں عرصہ سے گھاس کی کٹائی اور پودوں کی تراش خراش کے لئے کوئی نہیں آیا، گھاس بڑھ کر جھاڑیوں جیسی ہو چکی ہے اور پودے بھی خراب ہو رہے ہیں۔

 پارک میں کنکریٹ کی چند بنچیں تو نصب ہیں لیکن ان کے آس پاس  جگہ جگہ کوڑا اور گندگی کے ڈھیر لگے ہوتے ہیں ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بیرونی دیواریں نہ ہونے کے باعث پارک میں جانور آجاتے ہیں۔بارش ہو تو پارک کی صورتحال مزید بدترہو جاتی ہے۔