ثمرہ فاطمہ: کوٹ خواجہ سعید کا الہٰی بخش پارک انتظامی عدم توجہی کا شکار ہو کر جھاڑ جھنکار بن کر رہ گیا۔ پارک کے جنگلے اور جھولے زنگ آلودہ ہو گئے۔ پارک میں جمع سیوریج کےپانی میں کائی جمنے سے زمین بھی بنجر ہو گئی۔
کوٹ خواجہ سعید کا الہٰی بخش پارک انتظامیہ کی غفلت کی بھینٹ چڑھ گیا ہے۔ پارک کی بیرونی دیوار اور جنگلے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور جھولوں کی حالت خستہ ہوگئی ۔ پارک میں کئی دنوں سے جمع سیوریج کے پانی کو کائی گندگی تعفن کا باعث بنے لگی۔ مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہو گیا ۔
علاقہ کے بچے پارک میں آنے سے کترانے لگے۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ علاقہ کے دیگر پارکوں کی بھی یہی صورتحال ہے ،جس کے باعث بچے اسی گندگی میں کھیلنے پر مجبور ہیں۔
مکینوں نے اپیل کی کہ انتظامیہ پارک کی صفائی ستھرائی کا مناسب بندوبست کرے۔