ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  امیرروڈ بلال گنج کا واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی انتظامیہ کی عدم توجہ کی بھینٹ چڑھ گیا

water filtration plant, clean water crisis, city42, Lahore drinking water crisis, Bilal Ganj, Bilal Yasi, WASA
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:  امیر روڈ بلال گنج کا واٹر فلٹریشن پلانٹ ایک سال سے غیر فعال پڑا ہے اور علاقہ کے لوگ پینے کے لئے صاف پانی کو ترس گئے ہیں۔
انتظامیہ کی غفلت کے سبب خراب ہونے والا واٹرفلٹریشن پلانٹ اب  انتظامیہ کی نااہلی کی بھینٹ چڑھ کر مزید برباد ہو رہا ہے۔ 

اس واٹر فلٹریشن پلانٹ کو خوبصورت  چار دیواری میں رکھا گیا تھا، پیشانی پر چمکتے ہوئے میٹل سے بنے حروف میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لکھوا کر آویزاں کیا گیا تھا، قریب ہی افتتاح کی یادگار  ماربل سلیٹ بھی نصب کی گئی تھی، 

اب ایک سال سے صاف پانی کی فراہمی کی یہ سہولت انتظامیہ کی عدم توجہ کی بھینٹ چڑھ کر بند پڑی ہے،  دروازہ اور نلکے زنگ آلودہ ہو کر نشے کے عادی افراد کی نذر ہو گئے ہیں۔  

فلٹریشن پلانٹ کی صفائی ستھرائی کا کوئی انتظام نہیں، جس کے باعث یہاں نصب ٹائلیں بھی خستہ حال ہو رہی ہیں۔

امیر روڈ بلال گنج کے رہائشی بتاتے ہیں کہ انہوں نے  انتظامیہ کو متعدد بار واٹر فلٹریشن پلانٹ ٹھیک کروانے کی درخواست دی ہے۔ علاقہ میں کوئی اور واٹر فلٹریشن پلانٹ نہیں ہے ۔ اس وجہ سے پورے علاقہ کے مکینوں کو  پینے کے لئے صاف پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، گھروں میں آنے  والا آلودہ پانی ہی پینے پر مجبور ہیں یا انہیں پینے کے لئے پانی خریدنا پڑتا ہے جو سب گھرانے افورڈ نہیں کر سکتے۔ 

 

 رہائشیوں نے کہا کہ ہماری انتظامیہ سے التجا ہے واٹر فلٹریشن پلانٹ کو فعال کروائے تاکہ شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی سہولت میسر آ سکے