وسیم قادر کی کھلی کچہری میں عوام کی کثیر تعداد نے مسائل پیش کئے

2 Sep, 2024 | 12:18 AM

ثمرہ فاطمہ:  ایم این اے چودھری وسیم قادر نے این اے 121 میں کھلی کچہری لگائی، اپنے حلقہ کے عوام کے مسائل سُنے  اور ان مسائل کے حل کیلئے احکامات صادر کیے۔
ایم این اے این اے 121 چودھری وسیم قادر نے متعلقہ اداروں کو عوام کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

کھلی کچہری میں مسائل لے کر آنے والے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری وسیم قادر کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت ہی سیاست کا اصل مقصد ہے ۔

 حلقہ کے عوام نے کہا کہ چودھری وسیم قادر مثالی ایم این اے ہیں، جو ہمیشہ حلقہ کی عوام میں موجود ہوتے ہیں۔

اس موقع پر چودھری یاسین ، جاوید بٹ، یوتھ کوآرڈینیٹر میاں احسان، مہر نوید، رانا عرفان، میاں انیس اور عمران حمید بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں