جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ؛ 5 افراد جاں بحق

2 Sep, 2023 | 11:33 PM

ویب ڈیسک: مردان میں جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔  

 پار ہوتی  صوبیدار محلہ میں جائیداد کے تنازعہ پر قتل کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جہاں رشتہ داروں کے مابین جائیداد کے تنازعہ 5 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد میں دو خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ 

 ریسکیو  ٹیم نے جانبحق افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔ 

 ایس پی سٹی انعام جان کا کہنا ہےکہ جانبحق افراد میں وقار، زوجہ وقار، والدہ وقار ، اذان  اور شیراز شامل ہیں۔ مقتولین آپس میں رشتہ دار ہیں ، اور جائیداد پر تنازعہ چلا آرہا تھا ۔ 

انہوں نے مزیدکہاکہ  پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور شواہد اکٹھا کررہی ہے۔

مزیدخبریں