ساف انڈر 16چیمپئن شپ 2023؛ پاکستان نے افتتاحی میچ میں بھوٹان کو 2-1 سے شکست دیدی

2 Sep, 2023 | 08:59 PM

ویب ڈیسک: ساف انڈر 16چیمپئن شپ 2023 میں پاکستان نے افتتاحی میچ میں بھوٹان کو 2-1 سے شکست دے دی ۔

پاکستان کی جانب سے پہلا گول کپتان عبیداللہ خان نے 17 ویں منٹ میں کیا، جبکہ دوسرا گول سبحان کریم نے 30 ویں منٹ میں اسکور کیا۔ 

بھوٹان کی جانب سے واحد گول تاندن پھنٹ شو نے 13 ویں منٹ میں کیا۔ 

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم اپنا اگلا میچ 4 ستمبر کو مالدیپ سے کھیلے گی۔ 

مزیدخبریں