مہنگائی کی رفتار کے ساتھ احتجاج  بھی جاری رکھنا ہوگا, نعیم میر

2 Sep, 2023 | 08:54 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک:چیرمین سپریم کونسل آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میرکاکہنا ہےکہ مہنگائی کی رفتار کے ساتھ احتجاج  بھی جاری رکھنا ہوگا۔ 

ہفتے کے روز کی ہڑتال پر چیرمین سپریم کونسل آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر کا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ احتجاج اور ہڑتالوں کا پہلا مرحلہ مکمل ہوا، اگلے مرحلے میں متفقہ اور مشترکہ لائحہ عمل کے ساتھ آئیں گے۔ 

 نعیم میر  نے کہا کہ اشرافیہ اور مراعات یافتہ طبقہ ، غریب اور سفید پوش کا خون چوس چکا، غریب روٹی کو ترستا ہے اور امیر اپنی ایمپائرز کھڑی کرتے جارہے ہیں۔ احتجاج جاری رکھیں،  پرامن رہیں ،  قانون کے دائرے میں رہ کر کیا جانیوالا احتجاج ضرور رنگ لائے گا۔

مزیدخبریں